• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی جان قیمتی، ٹریفک قوانین پر عمل ناگزیر ہے، ریاض خان

پشاو ر(جنگ نیوز)ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ہمدرد نونہال اسمبلی کا اجلاس آرکائیوز لائبریری ہال پشاور میں منعقد ہوا جس کا موضوع ʼʼروڈ سینس اپنائیں،زندگیاں بچائیںʼʼتھا۔ مہمان خصوصی ایس پی سٹی ٹریفک پولیس ریاض خان خلیل تھے ۔ مہمان اعزازانچارج ایجوکیشن سٹی ٹریفک پولیس پشاور آصف رضا تھے جبکہ نظامت کے فرائض الفیصل ماڈل ہائی سکول باڑہ لین کی نونہال آمنہ رحیم نے انتہائی احسن طریقے سے نبھائے ۔اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر ہمدرد شوری مشتاق حسین بخاری، رکن شوریٰ ہمدرد ملک لیاقت علی تبسم سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ کرام اور طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
پشاور سے مزید