راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں لین وائلیشن اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے۔ مجموعی طور پر 11 ہزار 570 موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کی گئی۔ لین ڈسپلن اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 8 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سنگین خلاف ورزیوں پر ایکشن لیتے ہوئے 4 ہزار 181 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا، جبکہ سنگین نوعیت کی وائلیشن پر 269 افراد کے خلاف باقاعدہ مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔سی ٹی او اسلام آباد محمد سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ لین وائلیشن، ون ویلنگ، بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں نہ صرف جان لیوا حادثات کا سبب بنتی ہیں بلکہ شہریوں کے مال و جان کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔