• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم کی قیمتوں کا 15 روزہ شیڈول بحال کیا جائے، پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی موجودہ پالیسی پر فوری نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے ہفتہ وار شیڈول کو فوری ختم کر کے 15 روزہ روٹین بحال کی جائے اس ضمن میں ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام مراسلہ میں موجودہ پالیسی سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں اور مسائل و مشکلات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پالیسی پر پمپ آپریٹرز کو شدید تحفظات ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل سے مالکان آپریشنل اور فنانشل طور پر شدید عدم استحکام کا شکار ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ سے نہ صرف کاروبار تباہ ہورہے ہیں بلکہ کھاتہ داری اور عوامی برتاؤ سمیت بے شمار پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید