• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ کیو ہسپتال، اے سی بوائلر پھٹنے سے تین ملازم جھلس کر شدید زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر،خصوصی نمائندہ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں اے سی بوائلر پھٹنے سےتین افراد جھلس کر زخمی ہو گئے،ہفتہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی کی چھت پر اے سی کی مرمت کا کام جاری تھا کہ اچانک زوردار دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کی زد میں آکر 3 اے سی ٹیکنیشن شدید زخمی ہو گئے۔واقعے کے فوراً بعد تینوںزخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ اے سی ٹیکنیشن کے ہمراہ زخمی ہونے والوں میں سے ایک ہسپتال میں صفائی کاکام کرتا ہے اور دوسرادھوبی گھاٹ میں ڈیوٹی دیتا ہے ۔ زخمیوں کو ہو لی فمیلی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ بتایا جارہا ہے کہ انتظامیہ کی نااہلی ہے کہ تین ملازم جو کہ صفائی ٹھیکیدار کے ملازم تھے ان سے ایمرجنسی کے اوپر اے سی کی مرمت کے لیے بھیج دیا گیا جبکہ ان کی زندگی ابھی خطرے میں ہے۔ انتظامیہ نے ایمرجنسی کی چھت پر اے سی کو درست کرنے کے لیے ٹیکنیشن اور ماہرین کے بغیر بجائے دیگر صفائی والے ورکروں کو کام پہ لگا دیا ۔ ادھر انتظامیہ پوری کوشش کر رہی ہے اس بات پر پردہ ڈالا جائے۔
اسلام آباد سے مزید