• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، 21 ملزمان گرفتار کر لئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے7 ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ،ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ سٹی، بنی، نیوٹاؤن،صدر واہ، روات اور چونترہ کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔ ادھرراولپنڈی پولیس نے 9ملزموں کو گرفتار کرکے 100لیٹر شراب برآمد کرلی ،تھانہ واہ کینٹ پولیس ، وارث خان پولیس ، تھانہ بنی پولیس ، گوجرخان پولیس ، نیوٹاؤن پولیس اورتھانہ سول لائنز پولیس نے ملزمان گرفتار کرکے شراب برآمد کرلی۔ راولپنڈی پولیس نے5منشیات سپلائر زکو گرفتارکر کے7کلو سے زائد چرس برآمد کرلی، تھانہ کینٹ ، صدرواہ، پیرودہائی اور ٹیکسلا پولیس نے چرس برآمد کی۔
اسلام آباد سے مزید