راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) گھر میں چوری کرنے والے دو گھریلو ملازمین کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات، اور کرنسی وغیرہ برآمد کرلی گئی ، تھانہ مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل گھر میں چوری کی واردات کرنے والے دونوں گھریلو ملازمین کوگرفتار کر لیا، گھریلو ملازمین نے گھر والوں کی عدم موجودگی میں چوری کی واردات کی اور فرار ہو گئے، مورگاہ پولیس نے انہیں ٹریس کرکے گرفتار کر لی۔