راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بگا شیخاں میں غیر قانونی منڈی مویشیاں لگانے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،تھانہ روات کو اقراء مقدس انفورسمنٹ آفیسر پیرا نے بتایاکہ چک بیلی روڈ بگاشیخاں نزد لکڑی کےٹال کے قریب پہنچے تو کچھ لوگوں نے غیر قانونی طورپر مویشی بگاشیخاں سڑک کے درمیان میں کھڑے کر رکھے تھے اور عوام الناس کے لیے راستہ روک رکھا تھا جبکہ گورنمنٹ پنجاب کی طرف سے منڈی مویشیاں کے لئے الگ جگہ مختص کی گئی ہے۔