• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی ٹرین آج کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)عیدالاضحٰی کے موقع پر چلائی جانیوالی پہلی خصوصی ٹرین آج کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ پر ملک کے مختلف شہروں کے درمیان تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پہلی عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے آج صبح 10 بجے روانہ ہوگی۔ 8 اکانومی بوگیوں اور ایک پاور وین پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین سبی، جیکب آباد، سکھر، ملتان،لاہور سے ہوتی ہوئی 24 مئی کو راولپنڈی پہنچے گی، ٹرین میں 500 سے زائد مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہوگی۔ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلویز انتظامیہ نے عید اسپیشل ٹرین کے بروقت اور مؤثر آپریشن کے لیے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
کوئٹہ سے مزید