• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ کی تاریخی حیثیت ختم کرنیکا حکومتی فیصلہ قبول نہیں، نوابزادہ رئیس رئیسانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نوابزادہ میر رئیس خان رئیسانی نے مستونگ کو قلات ڈویژن سے الگ کرکے کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنے کو مستونگ کی قومی و تاریخی حیثیت کو مسخ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے مستونگ کی تاریخی حیثیت بحال کرے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مستونگ صرف انتظامی بنیادوں پر نہیں بلکہ تاریخی حوالے سے قلات ڈویژن کا حصہ ہے اور اس کی تاریخی ، جغرافیائی حیثیت ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کوقبول نہیں کرتے ، حکومت کے اس غیرضروری و غیرمنطقی فیصلے کے خلاف سیاسی ، عوامی و آئینی جدوجہد کرینگے ۔
کوئٹہ سے مزید