کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پٹیل باغ میں تین روز قبل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔پولیس کے مطابق 21مئی کو پٹیل باغ کے رہائشی نوجوان ولید ولد نصیر احمد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا جو سو ہسپتال کے ٹراماسنٹر میں زیر علاج تھا ہفتہ کی صبح وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کرد ی گئی ۔