کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) زیارت، ہرنائی کے قبائلی رہنماؤں سردار غازی خان پانیزئی، ملک نور حسین نے مانگی سے اغواء ہونے والے مقامی افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21 مئی کو ہرنائی روڈ مانگی کے مقام پر نامعلوم افراد کوئلے سے لوڈ پانچ ٹرکوں کو نذر آتش کرنے کے بعد تین مقامی شہریوں کو اغواء کرکے ساتھ لے گئے ہیں،عدم بازیابی کیخلاف قبائلی جرگہ میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گےیہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہا کہ21مئی 2026ء کو کچھ ہرنائی روڈ مانگی کے مقام پر نامعلوم افراد نے کوئلے سے لوڈ پانچ ٹرکوں کو نذر آتش کیا اس دوران 3 مقامی شہریوں اشرف خان پانیزئی، جاوید پانیزئی سکنہ مانگی ڈیم ضلع زیارت جبکہ ایک شخص ملک شین گل ترین سکنہ ناکس ضلع ہرنائی کو گن پوائنٹ پر اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے جو تا حال بازیاب نہیں ہوئے ہیں انہوں نے مغویوی کی بازیابی کامطالبہ کیا۔