کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے سیٹلائٹ ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی اس دوران مختلف مقامات پر قائم تجاوزات کو ختم کر دیا گیا جبکہ قبضے میں لیا گیا سامان قانون اور ضابطے کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے حوالے کر دیا گیا۔