• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کاطوغی روڈ اور علمدار روڈ پر کھانے پینے کے مراکز کےخلاف ایکشن1 بیکری اور 1 ریسٹورنٹ مالک کو جرمانے،جرمانہ کردہ بیکری شاپ اور ریسٹورنٹ کے خلاف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، پراسیسنگ ایریا میں گندگی و نکاسی آب کے نامناسب انتظامات و مکھیوں کی بھرمار، اشیاء کی تیاری میں مضر صحت رنگوں کی آمیزش کی ملاوٹ و کھلا خوردنی تیل کے استعمال، اشیاء پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تاریخ ظاہر نہ کرنے، زنگ آلود ریفریجریٹر ہونے پر ایکشن لیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید