جیکب آباد (نامہ نگار) پسند کی شادی کرنے والے جوڑے محمد حسن برڑو اور صدرہ چنہ کی تحفظ کے لیے حکام سے دہائی،سردار صدام حسین اپنے کارندوں کے ہمراہ انہیں ڈھونڈنے کراچی پہنچ چکے ہیں، ویڈیو بیان تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی کرنے والے جیکب آباد کے رہائشی جوڑے محمد حسن برڑو اور ان کی اہلیہ صدرہ چنہ نے بااثر سرداروں کی جانب سے مبینہ انتقامی کارروائیوں کے بعد حکومتِ سندھ اور اعلیٰ حکام سے فوری تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔سوشل میڈیا بیان میں متاثرہ جوڑے نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 5 مئی کو حیدرآباد ہائی کورٹ میں قانون کے مطابق پسند کا نکاح کیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاسردار احمد علی خان چنا اور سردار صدام حسین بوڑو نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 500 سے 600 مسلح افراد کے ساتھ ہمارے گاؤں پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے پورے گاؤں کو جلا کر راکھ کر دیا، جس سے کئی برڑو اور چنہ خاندان شدید متاثر ہوئے ہیں۔