• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کے خلاف آپریشن، مشتعل افراد کا ہاؤسنگ سوسائٹی پر پتھراؤ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھو پیر میں مبینہ طور پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مشتعل افراد نے منگھوپیر روڈ پر واقع نجی ہائوسنگ سوسائٹی (نیا ناظم آباد) پر پتھرائو کر دیا جس کے باعث سوسائٹی کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانہ کی حدود اجتماع گاہ روڈ پر مبینہ طور پر تجاوزات کے خلاف جاری اپریشن کے دوران مشتعل افراد نے انسداد تجاوزات ٹیم اور نجی ہائوسنگ سوسائٹی پر پتھرائو شروع کردیا جس کے باعث سوسائٹی کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ تجاوزات کے نام پر ہونے والے آپریشن میں نیا ناظم آباد ملوث ہے ،سوسائٹی میں مکین متاثرین کا کہنا ہے کہ پتھرائو سے انکے گھروں اور گاڑیوں کے شیشہ ٹوٹ گئے تاہم انہوں نے محفوظ مقام پرچھپ پر پتھر کے حملہ سے خود کو محفوظ کیا، پولیس کا کہنا ہےکہ پولیس واقعے کا مقدمہ درج کر کے مشتعل افراد کو حراست میں لے گی۔

ملک بھر سے سے مزید