کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ریٹیلرز کو قرض کی خصوصی سہولت فراہم کرنے کیلئے ابھی مائیکروفنانس اور سی بی اے کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری معاہدہ ہوگیا ہے ، جس کےتحت ابھی مائیکروفنانس بینک سی بی اے کے وسیع ڈیجیٹل نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے جدید اور محفوظ سپر ایجنٹ نیٹ ورک اور ریٹیلرز کے لیے خصوصی قرضہ سہولیات فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے مفاہمتی یاد داشتوں پر ابھی مائیکروفنانس بینک کی چیف کمرشل آفیسر مریم پرویز اور سی ای او غضنفر علی خان نے دستخط کئے۔تقریب میں ابھی مائیکرو فنانس کے کے انٹرپرینیور اِن ریزیڈنس کبیر نقوی، سی بی اے کے ہیڈ آف بزنس عباد شاہد اور سینئر قیادت بھی موجود تھی۔