کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ، ریلوے، ہوائی جہاز کے ٹکٹوں میں بھی قوم کو ریلیف دینے کے لئے قدم اٹھایا جائے،پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عام شہریوں کو کوئی بڑا ریلیف نہیں مل رہا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد جن اشیاء کی قیمت بڑھ گئی اسے کم نہیں کیا جاتا ہے، عام شہریوں کو ٹرانسپورٹ کے کرایوں، اشیاء خردو نوش کی خریداری میں کسی قسم کی رعایت نہیں مل رہی ہے جو وفاقی اور صوبائی حکو متوں کی گڈ گورنس کا مذاق اڑا رہی ہیں۔