کراچی (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ، درجہ حرارات کے 50 ڈگری سینی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا ہے، محکمہ موسمیات کےمطابق 25 سے 31 مئی کے دوران ٹمپریچر6 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے،اس دوران شہری دھوپ میں نکلنے سےگریز کریں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25سے 31مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ اندرونِ سندھ کے کئی اضلاع میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں، کسانوں اور بزرگوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔