• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلانیا ٹرمپ کو قانونی کیس میں بڑی کامیابی، مائیکل وولف کی درخواست خارج

کراچی ( جنگ نیوز)امریکی وفاقی عدالت نے مصنف مائیکل وولف کی وہ مقدمہ خارج کر دیا ہے جو انہوں نے سابق فرسٹ لیڈی میلانیا ٹرمپ کے خلاف دائر کیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ مقدمہ “قانونی طور پر غیر مناسب” انداز میں دائر کیا گیا تھا اور اسے عدالت کے نظام کے غلط استعمال کے مترادف قرار دیا۔ مائیکل وولف نے یہ مقدمہ اس وقت دائر کیا تھا جب میلانیا ٹرمپ کے وکیل نے ان پر ہتکِ عزت کے الزام میں ایک ارب ڈالر کے ہرجانے کی دھمکی دی تھی۔ وولف نے عدالت سے کہا تھا کہ انہیں پہلے ہی تحفظ دیا جائے تاکہ ممکنہ ہتکِ عزت کے مقدمے سے بچا جا سکے، خاص طور پر ان بیانات کے حوالے سے جن میں انہوں نے مبینہ طور پر میلانیا ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین سے متعلق دعوے کیے تھے۔نیویارک کے جج نے دونوں فریقین کی حکمتِ عملی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عدالت کو “پہلے سے چلائی جانے والی قانونی چالوں” میں نہیں گھسیٹا جا سکتا۔ جج کے مطابق یہ تنازع موجود ہے، لیکن اسے عام قانونی طریقۂ کار کے تحت ہی حل کیا جانا چاہیے۔ عدالت نے واضح کیا کہ وولف کا مقدمہ قبل از وقت تھا۔ عدالت پیشگی طور پر یہ فیصلہ نہیں دے سکتی کہ مستقبل میں ممکنہ ہتکِ عزت کیس کیا رخ اختیار کرے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید