کراچی (نیوز ڈیسک) ایران امن مذاکرات میں اسرائیل کا کردار کمزور، نیتن یاہو پالیسی سازی سے باہر، جنگ کے آغاز میں اسرائیل اور امریکا نے ملکر کارروائی کی تھی،نیتن یاہو اہم حکمت عملی شراکت دارتھا،ٹرمپ انتظامیہ نے مذاکرات کی اسرائیل کو محدود معلومات دیں، صورتحال صہیونی قیادت کیلئے دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطاق ایران جنگ کے بعد شروع ہونے والے امن مذاکرات میں اسرائیل کا کردار نمایاں طور پر کمزور ہو گیا ہے، جس کے باعث وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو پالیسی سازی کے عمل سے عملی طور پر باہر سمجھا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے ابتدائی مراحل میں اسرائیل اور امریکا نے مل کر ایران کے خلاف کارروائی کی تھی اور اس وقت نیتن یاہو کو اہم حکمت عملی شراکت دار تصور کیا جا رہا تھا، تاہم بعد میں صورتحال تبدیل ہو گئی۔