کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت میں آٹھ دن میں تیسری بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، دونوں ایندھن تقریباً ایک فیصد مہنگے، دہلی میں پٹرول 99.51روپے اور ڈیزل 92.49روپے فی لیٹر ہو گیا ۔ بلومبرگ کے مطابق بھارت میں آٹھ دن کے اندر تیسری بار ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری ملکیت رکھنے والی ریفائنریوں نے ہفتہ کے روز ایک بار پھر ایندھن کی قیمتیں بڑھا دیں تاکہ کم قیمت پر فروخت سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جا سکے اور بڑھتی ہوئی طلب کو قابو میں رکھا جا سکے۔