• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کی تیاری شروع، متعدد تجاویز زیر غور

اسلام آباد( ناصر چشتی )وفاقی حکومت نے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کی تیاری شروع کر دی۔ جس کے تحت آئندہ سال سےصرف مخصوص مستحق افراد ہی رعایت کے اہل ہوں گے،حکام کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2027 سے صرف وہی گھرانے رعایت حاصل کر سکیں گے جو حکومت کی مقرر کردہ مالی شرائط پر پورا اتریں گے ۔زرائع کے مطابق نئی پالیسی کے تحت ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے تمام صارفین کو دی جانے والی عمومی سبسڈی مرحلہ وار ختم کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق یہ اقدام عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط کے مطابق کیا جا رہا ہے تاکہ سبسڈی صرف کم آمدنی والے اور مستحق طبقے تک محدود رکھی جا سکے۔

اہم خبریں سے مزید