• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سلور میگا اسکینڈل کی مزید تہلکہ خیز تفصیلات منظرِ عام پر آگئیں، گرفتاریاں شروع

  اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) کوئٹہ کلکٹریٹ کے 600 کلوگرام چاندی میگا اسکینڈل میں مزید حیران کن اور تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ گرفتاریاں شروع،کروڑوں روپے مالیت کی چاندی کے مبینہ سودے میں مختلف کرداروں کے حصص طے ہونے کا انکشاف،ایف آئی اے کے ایک سینئر عہدیدار سے ملنے والی معلومات کے مطابق اس پورے اسکینڈل میں نہ صرف کروڑوں روپے مالیت کی چاندی کی مبینہ خورد برد کی گئی بلکہ کسٹمز افسران کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر میں بھی سنگین بے ضابطگیاں اور مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق چاندی کی دو الگ الگ کھیپیں تیار کی گئی تھیں جن میں ایک تقریباً 400کلوگرام اور دوسری 260 کلوگرام کی تھی، جبکہ 400کلوگرام والی اصل چاندی کو پہلے ہی تبدیل کر دیا گیا تھا۔ تحقیقات کے مطابق ضبط شدہ چاندی کی اصل مالیت تقریباً 30 کروڑ روپے بنتی تھی مگر مبینہ طور پر اس کا اندرونی سودا 14 سے 15 کروڑ روپے میں طے کیا گیا، جس میں مبینہ طور پر 8 کروڑ روپے کلیکٹر کو، دو دو کروڑ روپے چاندی غائب کرنے والے عناصر کو اور دو کروڑ روپے منٹ سے متعلق سہولت کاروں کو دیے جانے تھے۔

اہم خبریں سے مزید