• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوری بہت بڑے بریک تھرو کی توقع نہیں کی جاسکتی، انوار کاکڑ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق نگراں وزیراعظم سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ فوری طور پر بہت بڑے بریک تھرو کی توقع یقینا نہیں کی جاسکتی۔ جب تک امریکہ اور ایران کے درمیان براہِ راست حملے شروع نہیں ہوتے مذاکرات اور امید کی گنجائش موجود ہے ۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان سلیم صافی نے کہا کہ امریکہ و ایران کی مفاہمت کے لئے فیلڈ مارشل ایران گئے اور پاکستان کی طرف سے متعدد کوششیں کی گئیں۔ سابق نگراں وزیراعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ جب تک امریکہ وایران حملے شروع نہیں ہوتے ہیں تو امیدیں موجود ہیں غالباً دونوں فریقین جنگ کے نقصانات کو محسوس کر چکے ہیں اس کے علاوہ دنیا کی تجارت بھی متاثر ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید