• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی قیادت نے تہران سے واپسی پر مبارکباد دی،ایرانی سفیر

اسلام آباد( نیوز رپورٹر )پاکستان میں متعین ایرانی سفیرر ضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت کی کوششوں سے امن کی امید ہے۔ پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سوشل میڈیا  پر اہم بیان میں کہا ہے کہ چند منٹ پہلے، پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران سے واپسی پر مبارکباد دی، میرے ملک کے حکام کے ساتھ مذاکرات کی کامیابیوں پر مبارکباد دی گئی، محتاط امید کے ساتھ یہ توقع کر سکتے ہیں کہ اگر دوسرا فریق مناسب عزم کا مظاہرہ کرے تو مثبت پیش رفت کی امید ہے جو ایران کے باوقار مؤقف،دلیر مسلح افواج کی ثابت قدمی کا نتیجہ ہے بہادر ایرانی قوم کی مزاحمت اور پاکستانی ثالثی کی مخلصانہ کاوشوں کا نتیجہ ہے مجھے امید ہے کہ پاکستانی حکومت اور افواج پاکستان کی مخلصانہ کوشیشں خطے میں پائیدار امن کا باعث بنیں گی خصوصا وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی سنجیدہ سفارتی کاوشیں نمایاں ہے میں اپنی جانب سے ان سب کی مخلصانہ کاوشوں پر دلی اور بھرپور شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
اہم خبریں سے مزید