نیویارک(جنگ نیوز)امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے لکھا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا ایران اختلافات ختم کرانے میں اہم ترین کردار اداکیا۔امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران امریکا مذاکرات میں سب سے بڑے مصالحت کار کا کردار ادا کیا۔اخبار کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران امریکا معاہدے کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے امریکا اور ایران کے رہنماؤں سے مسلسل ملاقاتیں کیں۔ نیویارک ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا حالیہ دورہ ایران کو اعلیٰ سطح کی سفارت کاری قرار دے دیا اور لکھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی پیشرفت میں پاکستان کے فیلڈ مارشل نے کلیدی کردار ادا کیا۔امریکی اخبار دی واشنگٹن ٹائمز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح معاہدے کے مسودے پر اتفاق ہو گیا تھا اور اس کا 24 گھنٹوں کے اندر اعلان کیا جا سکتا ہے۔