کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم ایران سے ممکنہ معاہدے پر شدید برہم، امن معاہدے کو اسرائیل کیلئے ”خوفناک خواب“ قرار دیدیا، ایران خطے کی غالب طاقت کے طور پر ابھرے گا۔ معاہدہ ہی کرنا تھا تو جنگ کیوں شروع کی گئی؟ ہرمز اور خلیجی تیل تنصیبات اب بھی ایرانی خطرات کی زد میں ہیں امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق ریپبلکن سینیٹرلنڈسے گراہم نے ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کے ساتھ تنازع اس بنیاد پر ختم کیا جاتا ہے کہ آبنائے ہرمز کو ایرانی خطرات سے محفوظ نہیں بنایا جا سکتا اور ایران اب بھی خلیجی خطے کے اہم تیل انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔