• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی فٹبال ٹیم کے کیمپ کی امریکا سے میکسیکو منتقلی، فیفا نے درخواست منظور کرلی

کراچی ( جنگ نیوز)فیفا نے ایران کی جانب سے ورلڈ کپ سے قبل اپنے قومی فٹبال کیمپ کو امریکا کے بجائے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔ایران کی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج کے مطابق اب ٹیم کا تیاری کیمپ بحرالکاہل کے قریب اور امریکی سرحد کے نزدیک واقع میکسیکو کے شہر تیخوانا میں لگایا جائے گا۔ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق مہدی تاج نے کہا ’فیفا نے قومی ٹیم کے کیمپ کا مقام امریکہ سے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔
اہم خبریں سے مزید