• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گمبٹ، گمس اسپتال کے بچہ وارڈ میں ایچ آئی وی کے 8 کیسز کا انکشاف، 2 بچے جاں بحق

گمبٹ (نامہ نگار) گمس سٹی اسپتال کے بچہ وارڈ میں ایچ آئی وی کے 8کیسز سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ دو بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ متاثرہ بچوں کو مزید علاج کیلئے سکھر اور لاڑکانہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے تفصیلات کے مطابق گمبٹ اور گرد و نواح میں ایچ آئی وی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے گمس سٹی اسپتال کے بچوں کے وارڈ میں 8 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی، جن میں 6ماہ کی حریم کھوڑو اور علیشا چانڈیو انتقال کر گئے اس حوالے سے گمس سٹی اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی نے بتایا کہ اسپتال میں بچوں کے 5وارڈ قائم ہیں جہاں گمبٹ سمیت اطراف کے علاقوں سے بچے علاج کے لیے لائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہر بچے کا ایچ آئی وی ٹیسٹ لازمی کیا جائے ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی کے مطابق جن بچوں کے ٹیسٹ مثبت آتے ہیں، ان کے مزید پی سی آر ٹیسٹ اور علاج کے لیے انہیں سکھر اور لاڑکانہ کے ایچ آئی وی سینٹرز منتقل کیا جاتا ہے، کیونکہ گمبٹ میں ایچ آئی وی کا کوئی مخصوص سینٹر یا وارڈ موجود نہیں ۔
اہم خبریں سے مزید