• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد؛ سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی ریان وزیر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں،افسوس ناک حادثہ اسلام آبادکے علاقے پریڈ گراؤنڈ میٹرو سٹیشن کے قریب پیش آیا ، ذرائع کے مطابق سوزوکی سوئفٹ کار نمبر سی بی214تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، کارسابق سفیر کی بیٹی ریان وزیر چلارہی تھیں جوکہ حادثہ میں شدید زخمی ہوگئیں اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئیں،واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد سابق سفیر کی بیٹی کے کار حادثے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید