• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک کالونی میں مبینہ مقابلہ کے دوران گینگ وار کمانڈر ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک کالونی مین مبینہ مقابلہ کے دوران گینگ وار کمانڈر ہلاک ہوگیاتفصیلات کے مطابق ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی پولیس کی وفاقی سول حساس ادارے کے ہمراہ پرانا گولیمار میں خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی۔ کارروائی کے دوران گینگ وار / منشیات فروش عناصر اور پولیس پارٹی کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب گینگ وار کمانڈر “مہراج” ہلاک ہوگیا۔ہلاک ملزم کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید