• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدام الحجاج، ناظمین، سیزنل ڈیوٹی اسٹاف کی کڑی نگرانی کی جائے، وزیر مذہبی امور

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ہدایت کی ہے کہ مشائر مقدسہ (منیٰ، عرفات اور مزدلفہ) کے اہم ترین دنوں میں پاکستانی عازمینِ حج کی بہترین رہنمائی اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خدام الحجاج، ناظمین اور سیزنل ڈیوٹی سٹاف کی کڑی نگرانی کی جائے ۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ عازمین کی خدمت کے معیار کو جانچنے کے لیے خصوصی طور پر لانچ کیے گئے ʼکے پی ایم ایسʼ پروگرام کے ذریعے مشاعر ایا م کے دوران تمام مانیٹرنگ کو انتہائی سخت اور فعال بنایا جائے کیونکہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرنا ایک بہت بڑی سعادت اور بھاری ذمہ داری ہے جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا سکتی۔سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا نے بھی واضح کیا ہے کہ عازمینِ حج کی خدمت میں کسی قسم کی سستی یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نےوارننگ دی کہ مشائر ایام کے دوران جو خدام اور ناظمین اپنے تفویض کردہ فرائض میں غفلت کے مرتکب پائے گئے، ان پر ہمیشہ کے لیے حج مشن کا حصہ بننے پر پابندی عائد کر دی جائے گی اور انہیں آئندہ کبھی اس مقدس مشن کے لیے منتخب نہیں کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید