• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عالمی معیار کا ڈیجیٹل کوریڈور قائم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارےنیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) نے پاکستان کے حج آپریشنز کی ڈیجیٹلائزیشن کا کنٹرول مکمل طور پر سنبھال لیا ہے جس کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عالمی معیار کا "ڈیجیٹل کوریڈور" قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این آئی ٹی بی کے پروگرام مینیجر محمد اویس نے مکہ مکرمہ سے اس تاریخی پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سسٹم کے الحاق کا مقصد جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کے حج آپریشنز کو بہترین بنانا ہے، جس سے عازمینِ حج کو بے مثال سہولت ملے گی علاوہ ازیں یہ نادرا ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، نامزد بینکوں اور ایئر لائنز جیسے اہم اداروں کے درمیان ایک مضبوط اور مربوط ملکی رابطہ بھی قائم کرے گا۔ یہ تاریخی اور انقلابی ڈیجیٹل کوریڈور زائرین (عازمینِ حج) کے ڈیٹا کو سعودی عرب کے مرکزی حج سسٹمز، بشمول ʼنسکʼ اور ʼمسارʼ پلیٹ فارمز کے ساتھ فوری شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ محمد اویس نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر این آئی ٹی بی کی ایک ٹیم اس وقت بطور مبصر سعودی عرب میں موجود ہے۔
اہم خبریں سے مزید