• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعدد افغان شہری گرفتار، جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ برآمد

پشاور (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے کارروائی کے دوران افغان شہریوں کے لیے جعلی پاکستانی شناختی کارڈز اور پاسپورٹس بنانے والے نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے متعدد افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے، ایف آئی اے حکام نے پشاور کے علاقے تاج آباد میں ایک نجی ہاسٹل پر کامیاب چھاپہ مارا، جہاں سے متعدد افغان شہریوں کو حراست میں لیا گیا،کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں جعلی شناختی کارڈز،پاسپورٹس اور دیگر افغان دستاویزات برآمد کر لی گئیں، ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ان جعلی دستاویزات کے حصول کیلئے ایجنٹس کو لاکھوں روپے ادا کیے تھے اور وہ بیرون ملک سفر کے لیے اس جعلی پاکستانی شناخت کو استعمال کر رہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید