• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیاگرین کارڈ قانون، درخواست دہندگان کو امریکا سے باہر جانا ہوگا

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ کا گرین کارڈنیا قانون، درخواست دہندگان کو امریکا سے باہر جانا ہوگا۔امریکی حکام کا کہنا ہے صرف غیر معمولی حالات میں ملک کے اندر درخواست دینے کی اجازت دی جائے گی، فیصلے سے طلبا، امریکی شہریوں کی بیویاں اور مختلف غیر ملکی کارکنوں سمیت لاکھوں افراد متاثر ہو نگے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ زیادہ تر غیر ملکی شہریوں کو گرین کارڈ کے لیے اب امریکا سے باہر جا کر درخواست دینا ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی امیگریشن اینڈ سٹیزن شپ سروسز کی نئی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ مستقل رہائش کے لیے درخواست دینے کا عمل صرف “غیر معمولی حالات” میں ہی ملک کے اندر رہتے ہوئے ممکن ہوگا، جبکہ باقی افراد کو اپنے آبائی ممالک میں جا کر قونصلر پروسیسنگ کے ذریعے درخواست دینا ہوگی۔ اس فیصلے سے اسٹوڈنٹس، امریکی شہریوں کے شریک حیات اور مختلف غیر ملکی کارکنوں سمیت لاکھوں افراد متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امیگریشن ماہرین کے مطابق اس پالیسی سے درخواست کے عمل میں تاخیر اور خاندانوں کی طویل مدت تک علیحدگی کا امکان بڑھ جائے گا، جبکہ اس پر قانونی چیلنجز بھی سامنے آنے کی توقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید