• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ناظم آباد میں گھروں پر حملے غیرمقامی انتظامیہ کی جانبداری کا نتیجہ، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجرقومی موومنٹ کےچیئر مین آفاق احمد نے غیر مقامی دہشت گردوں کی جانب سے نئے ناظم آباد میں گھروں پر حملے غیر مقامی انتظامیہ کی جانبداری کا نتیجہ ہے۔ مہاجر وں کو اپنی حفاظت کیلئے حکومت اور حکومتی اداروں پر انحصارکی سوچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ کراچی شہر میں ایک منظم سازش کے تحت غیر مقامی افراد کی صرف صوبائی نہیں وفاق کی سطح پر سرپرستی کی گئی اور انتظامی معاملات سے مہاجروں کو بے دخل کرکے شہر کا انتظام غیر مقامیوں کے حوالے کردیا گیا آج شہر میں چور، ڈاکو اور زمینوں پر قبضہ کرنے والا بھی غیر مقامی ہے اور ان جرائم کو روکنے والا اور منصف بھی غیر مقامی ہے یہ سب کراچی میں پیسہ کمانے کیلئے موجود ہیں جسکی وجہ سے شہر تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید