• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں مقیم تمام پاکستانی شریف شہری نہیں ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے سخت اور غیر روایتی موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات میں مقیم تمام پاکستانی شریف شہری نہیں ہیں، بلکہ وہاں جرائم، بھیک مانگنے اور دیگر ناقابلِ بیان گھنائو نے دھندوں میں ملوث افراد کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، جس کے خلاف ایکشن لینا یو اے ای حکومت کا قانونی حق ہے۔ اگر 23لاکھ پاکستانیوں میں سے دو چار ہزار یا 10ہزار جرائم پیشہ بندے ڈی پورٹ ہو بھی جائیں، تو اس پر ملک میں رولا ڈالنے یا واویلا مچانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید