کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں ڈاکوراج عروج پر،سفاک ڈاکوئوں نے ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کی زندگی چھین لی دوسری طرف پولیس خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے،تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانہ کی حدود نیومیانوالی کالونی ناصر حنیف اسکول کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 18 سالہ ابراہیم کیری ولد خالد مسیح جاں سے ہاتھ دھو بیٹھا،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کی اور کرائم سین یونٹ کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کئے،پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا ہے،ملزمان پیدل آئے اور مقتول سے اسکی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اس دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔