• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزل، جہازوں میں استعمال ہونے والا ایندھن مہنگا

اسلام آباد (عاطف شیرازی)مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزل، جہازوں میں استعمال ہونے والا ایندھن مہنگا، حکومت نے مٹی کا تیل ایک روپے 71 پیسے،لائٹ ڈیزل ایک روپے 62پیسے،جیٹ فیول کی قیمت میں 2روپے 10پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 275 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی جبکہ اس سے قبل لائٹ ڈیزل آئل 273 روپے 92 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔ دوسری جانب جیٹ فیول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 332 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی جبکہ اس سے قبل جیٹ فیول 330 روپے 22 پیسے فی لیٹر تھا۔ لائٹ ڈیزل آئل اور جیٹ فیول کی نئی قیمتوں کا اطلاق 23 مئی سے کر دیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید