• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خفیہ اداروں میں AI ٹیکنالوجی کی بہتری کیلئے 9 ارب ڈالر منظور

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی خفیہ اداروں میں AI ٹیکنالوجی کی بہتری کیلئے 9ارب ڈالر منظور ، امریکی انٹیلی جنس اداروں کو چپس کی کمی کی وجہ سے تازہ ترینAI ماڈلز خفیہ نظاموں میں استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے امریکی خفیہ اداروں کیلئے جدید مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیں حاصل کرنے کی غرض سے 9ارب ڈالر کی منظوری دیدی ہے۔ سی آئی اے اور این ایس اے کو جدید کمپیوٹر چپس کی کمی کے باعث تازہ ترین اے آئی ماڈلز کو مکمل طور پر اپنے خفیہ نظاموں میں استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فنڈنگ اس لیے منظور کی گئی ہے تاکہ خفیہ ادارے بڑے پیمانے پر ڈیٹا کا تجزیہ، انٹیلیجنس معلومات کی چھان بین اور نگرانی کے جدید نظام بہتر طریقے سے استعمال کر سکیں۔ حکام کے مطابق چپس کی عالمی قلت کے باعث امریکا کو خدشہ ہے کہ اس کے انٹیلیجنس ادارے ٹیکنالوجی کی دوڑ میں پیچھے رہ سکتے ہیں۔ اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے کانگریس کی منظوری بھی درکار ہوگی، تاہم ابتدائی طور پر انتظامیہ نے فوری اقدامات کے لیے کچھ رقوم بھی مختص کر دی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید