کراچی (ٹی وی رپورٹ)دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) مسعود احمد نے کہا ہے کہ تاریخ رقم ہونے جارہی ہے۔ نمائندہ خصوصی جیو نیوز اعزاز سید نے کہا کہ تین مرحلوں میں امن کی ڈیل ہونے جارہی ہے۔ وہ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) مسعود احمد نے کہا کہ تاریخ رقم ہونے جارہی ہے پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا ہے بظاہر لگ رہا تھا کہ ڈیڈ لاک ہے لیکن پاکستان نے سفارتکاری جاری رکھی۔ اس کا کریڈیٹ فیلڈ مارشل ، وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم کو جاتا ہے ۔ یورنیم سے متعلق امریکہ نے رعایت دی ہے اور ایران نے کہا ہے کہ اٹھائیس فروری سے پہلے جو آبنائے ہرمز کا اسٹیٹس تھا وہ کریں گے یعنی دونوں طرف سے لچک دکھائی گئی ہے۔