• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: کھیتوں میں بکریاں جانے پر ملزمان نے خاتون کے گھر کو آگ لگادی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بہاولپور میں یزمان کے علاقے میں کھیتوں میں بکریاں جانے پر ملزمان نے خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اس واقعے کے درج ہونے والے مقدمے کے مطابق ملزمان نے بکریاں کھیتوں میں جانے پر گھر کو بھی آگ لگائی، جس کے نتیجے میں مزید دو گھر بھی آگ کی لپیٹ میں آئے۔

مقدمے کے مطابق متاثرہ گھروں میں رکھے پیسے اور زیورات بھی جل کر راکھ ہو گئے جبکہ ملزمان 30 بکریاں بھی ساتھ لے گئے۔

متاثرین کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی اپیل کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید