• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورے والا: 6 سال قبل اغواء ہونے والی لڑکی کی باقیات برآمد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بورے والا کے نواحی گاؤں 435 ای بی میں لڑکی کی باقیات ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق لڑکی بورے والا کے علاقے مجاہد کالونی سے 6 سال قبل اغواء ہوئی تھی اور مقدمہ درج ہونے کے باوجود بازیاب نہ ہو سکی تھی۔

باقیات کے ساتھ چوڑیاں اور پرانے کپڑے بھی ملے ہیں، مقتولہ کی ماں نے باقیات کو اپنی بیٹی قرار دے دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی باقیات کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ حتمی رائے ڈی این اے رپورٹ کے بعد دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید