• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گرد ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خوارج کے خلاف کارروائی کی۔

انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے تسلسل میں 48 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کےتبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے جبکہ علاقے میں چھپے دیگر خوارج کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج علاقےمیں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

سیکیورٹی فورسزاورقانون نافذ کرنے والےادارے دہشت گردی کےمکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رکھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید