• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین بی ٹو بی شراکت داری 13 ارب ڈالر ہوگئی، اسحاق ڈار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک چین بی ٹو بی شراکت داری کا حجم 13 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اب تک 300 سے زائد ایم او یوز اور درجنوں جوائنٹ وینچر طے پاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کاروبار کے لیے کھلا اور اصلاحات اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اقتصادی اور سفارت کاری کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون بنا دیا گیا ہے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر آہنی بھائی چارہ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت، عالمی تبدیلیوں اور علاقائی چینلجز کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔

قومی خبریں سے مزید