• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کے خلاف قوم کا عزم غیر متزلزل ہے، نواز شریف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قوم کا عزم غیر متزلزل ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں معصوم جانوں پر بزدلانہ وار پوری قوم کے دل پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم کا عزم غیرمتزلزل ہے، شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، اللّٰہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

قومی خبریں سے مزید