• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے سہولت کاروں کیخلاف پوری قوت سے آپریشن جاری رکھیں گے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر
تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بلوچستان کے ضلع ژوب میں مغربی سرحدوں پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جوانوں کے ساتھ نمازِ عید ادا کی، اس موقع پر پاکستان کے دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

کوئٹہ آمد پر کور کمانڈر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔ فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک کے تحفظ کے لیے جوانوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیر انسانی اور سفاکانہ اقدام افواجِ پاکستان یا قوم کے حوصلے کو کمزور نہیں کرسکتے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردی کے تمام سہولت کاروں کے خلاف پوری قوت سے آپریشن جاری رکھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید