نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار آج دوبارہ صدرِ مملکت آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبوں کی طرف سے مرکز کو فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوگی۔
حکومت اپنی طرف سے فائنل اعداد و شمار صدرِ مملکت کے سامنے رکھے گی جبکہ سندھ حکومت نے اپنی طرف سے دستیاب فنڈز سے صدر زرداری کو آگاہ کر دیا ہے۔
سکھر حیدرآباد موٹروے کے لیے زیادہ فنڈز مختص کیے جانے کا امکان ہے۔