• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: داماد کی گاڑی کی ٹکر سے سسر کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

رحیم یار خان میں داماد کی گاڑی کی ٹکر سے سسر کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

 پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا۔ برادر نسبتی کا کہنا تھا کہ بہن ڈیڑھ سال سے میکے میں رہ رہی تھی، رشتے دار اور بہنوئی کو صلح کے لیے لیکر آئے تھے۔ 

برادر نسبتی نے مزید بتایا کہ بات چیت کے دوران تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا۔ انھوں نے کہا کہ میرے والد داماد کو منانے کیلئے گاڑی سے اتارتے رہے لیکن وہ نہیں مانا۔ جس پر والد گاڑی کے سامنے کھڑے ہوگئے لیکن وہ گاڑی چڑھاتا ہوا چلا گیا۔

قومی خبریں سے مزید