• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایونٹ میں سحر ہاشمی کا نامناسب لباس، سوشل میڈیا پر تنقید

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستانی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر ہاشمی حال ہی میں اسلام آباد میں منعقدہ ایونٹ میں شرکت کے دوران توجہ کا مرکز بن گئیں۔

اداکارہ نے تقریب کے لیے نیلے رنگ کا سلک گاؤن زیب تن کیا تھا، جس کی فٹنگ کافی ٹائٹ تھی، ایونٹ کی تصاویر اور ویڈیوز میں سحر ہاشمی کو لباس سنبھالتے ہوئے کچھ بے آرام بھی دیکھا گیا، جس کے بعد ان کی ڈریسنگ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئی۔

سحر ہاشمی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے باعث مقبول ہوئی ہیں، وہ جلد فرحان سعید کے ساتھ ایک میگا پراجیکٹ میں دکھائی دیں گی۔

ایونٹ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی ہے۔

بعض صارفین نے لباس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے ڈریسنگ سینس بہتر کرنے کا مشورہ دیا ہے، جبکہ کچھ نے ان کے ٹائٹ لباس پر اعتراض کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید